Saturday, 23 November 2024, 12:27:13 am
 
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گرد ہلاک کردئے
November 22, 2024

File Photo

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع آواران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا۔ انتہائی مطلوب دونوں دہشت گردوں کی شناخت نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہاں کے نام سے ہوئی ہے۔ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک آپریشن میں فوجیوں نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں فوج نے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔