پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں اپنے نو منتخب مرکزی کونسل کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔
تقریب میں اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خورشید احمد نے پی ڈی اے سنٹرل کونسل کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
ڈاکٹر خورشید احمد نے تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ڈینٹل ہیلتھ کیئر سسٹم میں مثبت تبدیلی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں کے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دندان سازی کی تعلیم کو آگے بڑھانا، اورال صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا، اور ملک بھر میں دانتوں کے پیشہ ور افراد کی مدد کرنا ہے۔
نومنتخب مرکزی کونسل کے دیگر معزز اراکین میں پروفیسر الفت بشیر سینئر نائب صدر، پروفیسر ایم عمر فاروق مروت جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر عمر فاروق فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر محمد ذیشان بیگ انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔