فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان تنازعات کے حل اور سیاسی تعاون میں اضافے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کمیٹی کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ سیاسی تعاون یقینی بنانے اور تنازعات حل کرنے کیلئے پی پی پی سے تفصیل مشاورت کریں۔
کمیٹی مستقبل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ ارکان سے مذاکرات کریگی۔