Saturday, 23 November 2024, 05:35:12 am
 
نومئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں
November 22, 2024

نو مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں سنا دی گئیں ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ، سزا یافتہ 10 افراد میں 4 افغان شہری ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔

مجرمان کی سزا میں 6 سال تک قید اور جرمانہ شامل ہے . کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

نامزد ملزمان میں سے1 ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا ، 6 مجرم روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنا دی گئیں ہیں ۔

روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں اور گرفتار ہوتے ہی عدالت میں پیش کرنے  کا حکم دیا گیا ہے ۔

احتجاج کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں شامل مجرمان بشمول ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔