Saturday, 23 November 2024, 12:43:13 am
 
پنجاب حکومت نے کل سے پیر تک دفعہ 144 نافذ کردی
November 22, 2024

File Photo

پنجاب حکومت نے صوبے میں کل سے پیر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، ریلیوں، جلوسوں، دھرنوں اور اس جیسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔امن و امان کو برقرار رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔