ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں تین خوارج ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان خوارج کے قبضے سے ہتھیار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیے گئے جو بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے سے خوارج کے خاتمے کے لیے تلاشی کی کاروائی کی جارہی ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں سکیورٹی فورسز کے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔