امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے یوکرین کی مستقبل کی سرحدوں کے تعین کی غرض سے سفارتکاری میں کردار کی تجویز دی ہے ۔انتونی بلنکن نے امریکی کانگریس کے سامنے تسلیم کیا کہ یوکرین کی افواج ان تمام علاقوں جن پر وہ اپنی نظر رکھے ہوئے ہیں دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیںگی۔تاہم انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان جلد مذاکرات کے امکانات کو رد کردیا۔