Friday, 26 April 2024, 03:23:24 am
لوگوں کی ریڈیو پاکستان کی خصوصی نشریات ’’پیغام رمضان‘‘ کی تحسین
March 24, 2023

لوگوں نے ریڈیو پاکستان کی خصوصی نشریات ’’پیغام رمضان‘‘ کو سراہا ہے۔ نشریات کا مقصد مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔نشریات کے دوسرے روز غذائی ماہر شفق بشریٰ نے شرکت کی اور روزے کے دوران صحت کے حوالے سے لوگوں کے اہم مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔نشریات میں شریک عالم دین قاری عبداللطیف ساجد نے اسلام کی روح کے مطابق معزز اور فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے رمضان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔نشریات میں شرکت کرتے ہوئے نعت خواں نور فاطمہ نے حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رمضان کی خصوصی نشریات کو ریڈیو پاکستان کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رسائی دی جائے گی۔