Saturday, 27 July 2024, 07:40:14 am
چینی شہریوں کی سلامتی وتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
May 24, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی سلامتی وتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے بزنس ٹو بزنس ارینجمنٹ کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کے آئندہ دورہ چین میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے اور پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی برآمدات کو چین اور علاقے کے دیگر ممالک تک پہنچانے کیلئے چین کو اپنے تجربے سے پاکستان کی مدد کرناچاہیے۔چینی کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرانک اور ہائبرڈ گاڑیوں کے پلانٹ لگانے کی پیشکش کرتے ہوئے وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔