Saturday, 27 July 2024, 04:40:18 am
خیبرپختونخوا میں این ایچ اے کے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں،وزیر پارلیمانی امور
May 24, 2024

سینیٹ کو آج بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں شروع کئے گئے کئی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔

آج ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ان منصوبوں میں سرائے گمبیلہ سے کوہاٹ تک انڈس ہائی وے کو دورویہ بنانے ، کوہاٹ براستہ جنڈ موٹروے لنک کو دو رویہ کرنے، پشاور شمالی بائی پاس کی تعمیر، چکدرہ ، فتح پور ہائی وے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پیزو سے ٹانک روڈ کی توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔

وزیر نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی خیبرپختونخوا میں نئے منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ان منصوبوں میں مالاکنڈ سرنگ کی تعمیر، مظفر آباد مانسہرہ روڈ، یارک انٹرچینج، ایبٹ آباد اور شیروان روڈ کو ملانے کیلئے ہزارہ موٹروے پر انٹر چینج، خوازہ خیلہ بشام ایکسپریس وے، غلام خان سے عیسیٰ خیل تک موٹروے، ہزارہ موٹروے پر تناول انٹر چینج اورخاکی کو اوگی سے ملانے کے لئے ضلع مانسہرہ میں سرنگ کی تعمیرکے منصوبے شامل ہیں۔