Saturday, 27 July 2024, 08:01:01 am
میڈیکل کی تعلیم کے قواعدوضوابط کا ڈھانچہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے،ڈار
May 24, 2024

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں میڈیکل کی تعلیم کے قواعد و ضوابط کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں طبی تعلیم کی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

نائب وزیراعظم نے تمام صوبوں میں اعلیٰ معیار کی یکساں تعلیم یقینی بنانے کیلئے طبی اداروں اور سرکاری اور نجی شعبے کے درمیان مربوط نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے فیسوں، اہم شعبوں میں بہتری اور میڈیکل کی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے سمیت ملک میں طبی تعلیم کا جامع جائزہ لیا۔کمیٹی نے بیرون ملک طبی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے پر غور کیا۔طب اور تعلیم کے شعبے سے منسلک افراد اور سرکاری حکام اس کمیٹی کے ارکان ہیں۔