Saturday, 27 July 2024, 07:56:53 am
اقوام متحدہ آئی سی جے کے فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنائے،وزیراعظم
May 24, 2024

 وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف دائر مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی نہ صرف حمایت کی تھی بلکہ ہم تمام فلسطینیوں کا مقدمہ لڑتے رہیںگے۔