Sunday, 08 September 2024, 04:41:23 am
 
وزیر خزانہ سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات،معاشی بحالی کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف
June 24, 2024

پاکستان بزنس کونسل کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

وفد نے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور وزیر خزانہ کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر گفتگو کی۔ انہوں نے مخصوص تجاویز اور ٹیکس کے حوالے سے مشورے بھی زیر غور لانے کیلئے پیش کئے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ٹیکس بیس کو بڑھانے او رریٹیلز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام اور تاجر برادری کے مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے۔