وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں افغانستان میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔
اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ہفتہ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین افغان امن عمل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تشدد کی مذمت اور افغانستان کے تنازعے کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں امن لانے کے لئے اس کے ہمسایہ ملکوں کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مفاہمت اور مشترکہ حکومت دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ سخت بیانات کے باوجود پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔