Friday, 26 April 2024, 08:53:43 am
راجستھان میں بھارتی فوجی مشق کے دوران تین میزائل حدود سے باہر دیہات میں جاگرے
March 25, 2023

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں بھارتی فوج کی ایک مشق کے دوران تین میزائل مطلوبہ ہدف پر نہیں لگے۔فائرنگ کی مشق پوکھران فیلڈ فائرنگ رینج میں ہو رہی تھی جس کے دوران تین میزائل اپنی حدود سے باہر مختلف دیہات میں جا گرے جس سے زور دار دھماکے ہوئے ۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔