Saturday, 27 July 2024, 07:55:35 am
صدر کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی تحسین
February 26, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اعزازات پاکستان لانے اور مختلف معزوری کے شکار افراد کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پراجاگر کرنے پر پاکستان کی بصارت سے محروم افراد کی کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔

وہ بصارت سے محروم افراد کی کرکٹ ٹیم کے ارکان سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے کہا کہ ٹورنامنٹس میں ان کی شرکت سے بصارت سے محروم کرکٹ کے دوسرے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران بصارت سے محروم افراد کی کرکٹ نے پاکستان میں خصوصی توجہ اور پہچان حاصل کی۔صدر نے ٹیم کی کوششوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے کرکٹرز کے متاثرکن کردار کے اعتراف پر بھی زور دیا۔