پہلگام فالس فلقیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں آنے لگیں۔
سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں۔
سمرنجیت سنگھ مان نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں، اس نےکینیڈا میں بھی 3 سکھوں کو قتل کروایا ہے۔ امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔
سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی۔ صدر کو چاہئے کہ حکومت کو برطرف کرکے، نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔
بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔