Friday, 23 February 2024, 10:12:57 pm
پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے :صدرمملکت
May 26, 2023

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے ورثاء سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔صدر نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔