Saturday, 27 July 2024, 05:22:09 am
وزیراعظم کا ایک چائنہ پالیسی کی حمایت کے عزم کااعادہ
May 26, 2024

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان''ایک چائنہ ''پالیسی کو نہ صرف تسلیم کرتا ہے بلکہ قومی اتحاد کے حوالے سے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ''ایکس'' پر آج(اتوار) اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے آہنی بھائی اور سٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا اہم حصہ سمجھتا ہے اور پاکستان نے تائیوان کے حوالے سے ہمیشہ چین کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات اور خودساختہ حکومت مسئلہ تائیوان کے حوالے سے معروضی حقائق تبدیل نہیں کر سکتی۔