وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرینہ تنازعے کے سیاسی حل کیلئے فوجی اقدام کے سوا ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔نیویارک ٹائمز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ پاکستان نے طالبان کو امریکہ اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے تمام ممکنہ اثرورسوخ استعمال کیا وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ پاکستان افغانستان میں صرف اسی حکومت کو تسلیم کرے گا جسے افغان عوام کا اعتماد حاصل ہو ۔امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ پاکستان کسی بھی دو ملکوں کے درمیان تعلقات کی طرح امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اورافغانستان سے امریکی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد ہم امریکہ سے تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔