Sunday, 08 September 2024, 04:49:17 am
 
عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے پروزیراطلاعات کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید
July 26, 2024

اطلاعات و نشریات کے وزیر عطااللہ تارڑ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے متعلق ڈیپ فیک کا استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا یہ توہین آمیز اور گھناؤنا فعل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کا یہ اصل چہرہ ہے اور اس طرح کے گھنائونے فعل پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اصل وڈیو کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور باقی معلومات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔