Sunday, 08 September 2024, 04:43:53 am
 
نائب وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر افغان پناہ گزینوں کے مسلے کیلئے ملکر کام کرنے پر متفق
July 26, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار نے پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر Filippo Grandi کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

انہوں نے پاکستان اور پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے درمیان تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے فرینکفریٹ، لندن اور برسلز میں پاکستانی سفارتی مشنوں پر بیرون ملک مقیم افغان باشندوں کے حالیہ حملوں اور پرتشدد مظاہروں پر بھی بات چیت کی۔

ہائی کمشنر نے افغان پناہ گزینوں کی روایتی مہمان نوازی پرپاکستان کو سراہااور خاص طور پر پاکستان کی حکومت کی طرف سے افغان پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کارڈ کے قابل عمل ہونے کی مدت میں ایک سالکی توسیع کے فیصلے کی تعریف کی۔

نائب وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان اور پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے درمیان تعاون بڑھانے اور افغان پناہ گزینوں کے مسلے کا پائیدارحل تلاش کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔