Sunday, 08 September 2024, 04:47:38 am
 
پاکستان کا ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کی بھرپور حمایت کا اعادہ
July 26, 2024

اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایمبیسڈر Khusrav Noziri نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کو اقتصادی تعاون تنظیم کے اقدامات اور سرگرمیوں سمیت نامزدگی کی اپنی مدت کے دوران تنظیم کو فعال بنانے کے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔نائب وزیراعظم نے تنظیم کے لئے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ اور تنظیم کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔