Sunday, 08 September 2024, 04:37:28 am
 
سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں،رانا تنویر حسین
July 26, 2024

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی زون قائم کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان ایوان صنعت و تجارت کی فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے معیشت مضبوط بنانے کے لئے برآمدات بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

انہوں نے صنعتوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔