Saturday, 27 July 2024, 01:46:14 pm
برسلز،پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام سفیر ضمیر اکرم کی کتاب کی تقریب رونمائی
September 26, 2023

برسلز پریس کلب میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام سفیر ضمیر اکرم کی کتاب ''سلامتی کے تقاضے، پاکستان کی جوہری صلاحیت اور سفارتکاری'' کی تقریب رونمائی ہوئی۔تقریب میں برسلز میں مقیم سفراء ، سفارت کاروں، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ضمیر اکرم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بالادستی یا طاقت کے عزائم کیلئے نہیں بلکہ یہ شدید اور ابھرتے ہوئے سلامتی کے چیلنجز کی وجہ سے ہے۔