Saturday, 27 April 2024, 05:23:34 am
پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ رانی کی اٹھائیسویں برسی
May 27, 2021

اُردو ، پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت نامور اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 28برس بیت گئے۔

تھا یقین کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی جیسے لازوال گیتوں کو اپنے رقص سے امر بنا دینے والی پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی 5دسمبر 1946کو ملک محمد شفیع اور اقبال بیگم کے گھر لاہور میں پیدا ہوئیں۔رانی کا اصل نام ناصرہ تھا ، ہدایتکار انور کمال پاشا نے ناصرہ کو رانی کے نام سے 1962میں اپنی فلم محبوب میں متعارف کرایا۔ کہتے ہیں ناکامی ، کامیابی کی طرف پہلی سیڑھی ہوتی ہیاور یہ کہاوت اداکارہ رانی پر صادق آتی ہے۔ 1967میں ہدایتکار حسن طارق کی فلم دیور بھابی کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اُٹھا۔ رانی کو کینسر جیسا جان لیوا مرض لاحق تھا ، جس کے باعث وہ 27مئی1993کو 46برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔