Sunday, 08 September 2024, 06:58:30 am
 
ضلع خیبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 84 ٹن ممنوعہ سامان تلف
July 27, 2024

ضلع خیبر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 84 ٹن ممنوعہ سامان تلف، اس سلسلہ میں خیبر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کسٹمز، فرنٹیئر کور نارتھ، اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور دیگر اداروں کی جانب سے مختلف کاروائیوں کے دوران 872 ملین روپے مالیت کی 84 ممنوعہ اشیا تلف کی گئیں۔

نذر آتش کی گئی اشیا میں سگریٹ اور سگریٹ پیپر، چھالیا، غیر ملکی ادویات، بلیک لسٹ موبائیل فونز اور دیگر سامان شامل ہے۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے سمگلنگ کے خلاف متحرک ہیں۔ اور ان کی جانب سے ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ میں مبتلا عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔