Sunday, 08 September 2024, 09:30:50 am
 
غربت ومہنگائی کا خاتمہ اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مصدق ملک
July 27, 2024

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ غربت و مہنگائی کا خاتمہ اور نوجوانوں کیلئے روز گار کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

 اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کو اٹھائیس فیصد سے بارہ فیصد پر لیکر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روز گار فراہم کرنے کیلئے ملک بھر خصوصاً پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مسائل کے حل کیلئے حزب اختلاف جماعتوں کو بات چیت کی دعوت بھی دی