Sunday, 08 September 2024, 09:23:02 am
 
خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع
July 27, 2024

حکومت نے خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے درمیان ہونے والی حالیہ فون کال کی بنا پر ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کال کا ، فرانزک ٹیسٹ کروایا ہے جس سے ثابت ہوا ہے کہ فون کال والی آوازیں خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین ہی کی ہیں۔

فون کال میں خارجی نور ولی محسود، احمد حسین کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملہ کرنے کی ہدایات دے رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ہونے والوں کو معافی نہیں دی جائے گی۔