Sunday, 08 September 2024, 09:36:56 am
 
وزیرنجکاری کا مقررہ مدت کے اندر شفاف نجکاری عمل کی فوری ضرورت پر زور
July 27, 2024

فائل فوٹو

 وزیرنجکاری عبدالعلیم خان نے مقررہ مدت کے اندر ایک شفاف نجکاری عمل کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں نجکاری کمیشن بورڑ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ نجکاری ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجی شعبے کو منتقل کئے جانے والے ادارے منافع کمانے اور بہتر کارکردگی اور خدمات کی فراہمی کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔