Sunday, 08 September 2024, 09:48:17 am
 
پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی مفاد پرمبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم
July 27, 2024

 پاکستان اور سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

انہوں نے تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثبت سمت کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

سیکرٹری تعلیم نے انہیں اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہونے والی مسلم ملکوں کی کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دی۔