Sunday, 08 September 2024, 09:31:22 am
 
پاکستان، تھائی لینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون پر اتفاق
July 27, 2024

این ڈی ایم اے کا تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں کیساتھ تعاون کے فروغ پر عملی اقدامات

این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ایک وفد کے ہمراہ تھائی لینڈ میں قدرتی آفات سے بچائو کیلئے تیاریوں کے ایشیائی مرکز کے پانچویں بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔

وفد نے تھائی لینڈ کی فوج کے ترقی اور قدرتی آفات سے بچائو کے تربیتی مرکز، ملٹری ڈیپارٹمنٹ آف ڈویلپمنٹ کا دورہ بھی کیا، جس کا مقصد قدرتی آفات سے بچائو اور امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں استعداد میں اضافہ کرنا اور معلومات کا تبادلہ کرنا تھا۔

این ڈی ایم اے نے تھائی لینڈ کے قدرتی آفات سے بچائو کے ادارے اور ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔