Sunday, 08 September 2024, 07:05:04 am
 
طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور اور جناح گیلری کا دورہ
July 27, 2024

پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبا و طالبات کا لاہور گیریژن کا دورہ، طلبہ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

طلبہ نے قوم کے ان بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاوفد کو آرمی میوزیم لاہور آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔

آرمی میوزیم کے اندر مرحلہ وار جامع بریفنگ دی گئی طلبہ نے میوزیم کے مختلف ادوار پر مبنی حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیامیوزیم کی سیر کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

طلبہ نے اظہار افتخار کرتے ہوئے پاک فوج کی تابناک تاریخ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سراہا، طلبہ نے دفاع وطن کے حوالے سے پاک افواج پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاطلبہ نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا بھی دورہ کیا۔

جناح گیلری میں تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی زندگی کی جامع اور شاندار عکاسی نے طلبہ کو بہت متاثر کیا طلبہ نے گیلری کے مختلف حصوں میں آویزاں تاریخی تصویروں اور تحریروں کا بغور مشاہدہ کیا طلبہ نے جناح لائبریری میں موجود کتب اور ڈیجیٹل آرکائیو میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔