Wednesday, 23 October 2024, 05:59:21 am
 
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
September 27, 2023

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کمیشن کی ویب سائیٹ ecp.gov.pk پر عوام کیلئے جاری کی گئی ہے۔

کسی مخصوص حلقے میں کسی ووٹر کی طرف سے حلقہ بندی کیخلاف درخواست سیکرٹری الیکشن کمیشن کو دی جا سکتی ہے۔

درخواست کی وصولی کے بعد الیکشن کمیشن آئندہ ماہ کی چھبیس سے اٹھائیس تاریخ تک اس حوالے سے فیصلہ کرے گا۔