Friday, 26 April 2024, 06:29:08 pm
کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے،احسن اقبال
May 28, 2023

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے اتوار کے روز نارووال کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں دوسو پچاس سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کیخلاف پی ٹی آئی کے سابق دور میں نارروال میں سٹیڈیم کی تعمیر کا مقدمہ درج کیا گیا۔