Thursday, 16 May 2024, 10:41:37 am
اداکار منورظریف کی آج 48ویں برسی منائی جارہی ہے
April 29, 2024

پاکستان کے معروف مزاحیہ فلمی اداکار منورظریف کی آج (پیر) 48ویں برسی منائی جارہی ہے۔

وہ انیس سو چالیس میں پیدا ہوئے۔ منورظریف نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو اکسٹھ میں پنجابی فلم''ڈنڈیاں'' سے کیا لیکن انہیں انیس سو چونسٹھ میں فلم ''ہتھ جوڑی'' سے کامیابی ملی۔ایک بہترین مزاحیہ اداکار کے طور پر شاندار کیرئیر کے بعد وہ فلم''پردے میں رہنے دو اور جیرا بلیڈ'' میں مرکزی ہیرو بن گئے۔وہ 1976 میں آج کے روز لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔