Friday, 17 May 2024, 01:37:25 am
معروف ماہر تعلیم اور ادیب پروفیسر سرور نیازی کے ناول کچہ کی تقریب پذیراٸی
April 29, 2024

معروف ماہر تعلیم اور ادیب پروفیسر سرور نیازی کے ناول ” کچہ ” کی تقریب پذیراٸی نیلاب ادبی فورم میانوالی کے زیراہتمام اباسین کلب چشمہ میں منعقد ہوٸی ۔

تقریب کی صدارت ملک کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر وحید احمد نے کی ۔

معروف افسانہ نگار حمید قیصر، ممتاز ادیب ڈاکٹر غفور شاہ قاسم، نامور ماہر تعلیم، قلمکار اور براڈکاسٹر زبیر ہاشمی، ماہر تعلیم اور ممتاز مزاح نگار ڈاکٹر عزیز فیصل اور معروف سکالر خالد سعید ایڈووکیٹ نے پروفیسر سرور نیازی کی علمی و ادبی خدمات اور ان کے ناول کچہ کے بارے اظہار خیال کرتے ہوٸے کہا کہ پروفیسر سرور نیازی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وہ گدڑی میں لعل کی ایک خوبصورت مثال ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ناول کچہ ایک منفرد طرز کا ناول ہے جس نے ضلع میانوالی کے کچہ کے وسیب کی تاریخ و ثقافت کو انتہاٸی خوبصورت انداز کے ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرلیا ہے۔

پروفیسر سرور نیازی نے کہا کہ وہ اپنے تجربات اور مشاہدات کو قلم و قرطاس کے ذریعے سامنے لاتے رہیں گے اور وسیب کا قرض اتارنے کی کوشش کریں گے۔