Thursday, 16 May 2024, 06:23:35 pm
مشہور ٹی وی ڈرامے عینک والا جن کے خالق عبدالحمید کی تیرہویں برسی
April 29, 2024

نامور اردو افسانہ نگار اور بچوں کے مشہور ٹی وی ڈرامے ''عینک والا جن'' کے خالق عبدالحمید کی آج (پیر) تیرہویں برسی منائی جارہی ہے۔

وہ انیس سو اٹھائیس میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔اے حمید نے دو سو سے زائد ناول لکھے وہ کئی سال تک سکرپٹ رائٹر کے طور پر ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے۔ان کی کتابوں ''لاہور لاہور اے' ' اہرام مصر سے فرار اور مرزا غالب لاہور میں بڑی مقبول ہوئیں۔ وہ دو ہزار گیارہ میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے