Wednesday, 15 May 2024, 07:17:02 pm
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا
April 29, 2024

File Photo

وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کے خصوصی مکالمے اور عشائیے میں شرکت کی۔تقریب کے دوران وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلیمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور عالمی اقتصادی فورم کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی۔انہوں نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھجوانے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا جس کا مقصد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال خاص طور پر غزہ بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔