لاہور کے بشپ ندیم کامران نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوں نے پیر کے روزجناح ہائوس لاہور کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نومئی کادن ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طورپر یاد رکھاجائے گا ۔
انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری نے ہرمشکل وقت میں ہمیشہ ملک کا ساتھ دیا ۔