Saturday, 27 July 2024, 07:10:38 pm
اقوام متحدہ کے امن دستوں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے
May 29, 2024

اقوام متحدہ کے امن دستوں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد عالمی امن کے لئے ان دستوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سال دن کا موضوع ہے ''بہتر مستقبل کیلئے مشترکہ کوششیں'' اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شمولیت کے ذریعے پاکستانی امن فوجی دستے عالمی ادارے کے مشنوں کو مہارت اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران ستائیس افسروں سمیت ایک سو اکہتر پاکستانی فوجیوں نے عالمی امن کی بحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔