Wednesday, 23 October 2024, 05:59:17 am
 
سعودی حکام نے 21 جون تک وزٹ ویزہ رکھنے والوں پر مکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی
May 29, 2024

سعودی حکام نے حج سیزن کے دوران اگلے ماہ کی اکیس تاریخ تک وزٹ ویزہ رکھنے والوں پر مکہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ریڈیوپاکستان کے نمائندے بلال محسود نے مکہ سے بتایا کہ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔سعودی عرب میں حالیہ مقیم وزیٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج کے دوران مکہ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔