وزارت اطلاعات ونشریات نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں میڈیاہائوسز کو سترکروڑ روپے کی ادائیگی مکمل کرلی ہے۔
یہ بات اطلاعات ونشریات کے وزیرچودھری فوادحسین نے آج ایک ٹوئیٹ میں بتائی۔انہوں نے کہاکہ یہ رقم طویل عرصہ سے واجب الاداتھی۔فوادچودھری نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کی مالی مشکلات کم ہوئی ہیں اورمیڈیاہائوسز کو اس ادائیگی کے بعد تحفظ ملاہے۔انہوں نے کہاکہ اب اگرمیڈیاہائوسز کارکنوں کو تنخواہیںادانہیں کرتے تو یہ ناانصافی ہوگی۔