وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان تمام افغان فریقوں سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُر امن اور خوشحال افغانستان چاہتا ہے جو پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان میڈیاکے وفد کے سامنے اپنے موقف کو صاف الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہونا چاہئے۔
آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دینے پر پارٹی قیادت ووٹرز کی ممنون ہے۔