پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک کی قیادت میں ایک وفد نے آج لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گورنر کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔