Saturday, 27 April 2024, 09:47:41 am
چارسدہ میں پولیس کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے
February 03, 2023

خیبرپختونخوا میں ضلع چارسدہ کے علاقےNISATA میںرات پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔چارسدہ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے علاقے میں پولیس فورس پر فائرنگ کی، پولیس نے جوابی فائرنگ میں تینوں دہشت گردوں کو موقع پرہلاک کر دیا۔دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔