Friday, 26 April 2024, 04:36:13 pm
کوہاٹ ٹل کے قریب ٹریفک حادثہ،خواتین،بچوں سمیت17افرادجاں بحق
February 03, 2023

کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک کے ایک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت سترہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق ایک تیزرفتار ٹرالر نے لکی مروت سے پشاور جانے والی مسافر وین کو ٹکر ماری۔حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ریسکیو 1122 کی سات ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا۔قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے الگ الگ پیغامات میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کی۔