Saturday, 18 April 2026, 04:52:34 am
 
پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ
April 05, 2026

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو نئی رفتار مل رہی ہے۔

اسی تناظر میں Jazzاور Veonکی قیادت نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبہ پیش کیا۔

یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 برسوں میں کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارمز کی توسیع کیلئے استعمال کی جائے گی۔

Veonگروپ نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان میں 11 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے اور قومی خزانے میں 500 ارب روپے سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔

اس کے علاوہ 190 میگاہرٹز اضافی اسپیکٹرم سے نیٹ ورک مضبوط اور 5G سمیت جدید ڈیجیٹل خدمات کے آغاز کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

یہ پیش رفت مالی شمولیت، رسمی معیشت کی توسیع اور سرمایہ کاری پر مبنی معاشی ترقی کو مزید تقویت دے گی۔