اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن دور دراز پہاڑی علاقوں کو جدید ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
ایس سی او، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 4Gسروسز کے بعد اب 5Gسروسزمتعارف کرانے جارہی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت جدید ٹیلی کام نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 7 نئے 5G بی ٹی ایس ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا۔
منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں پانچ بڑے شہروں میں 5G سروسز فراہم کی جائیں گی ۔ منصوبے سے مقامی آبادی اور کاروباری اداروں کیلئے ڈیجیٹل رابطوں اور آن لائن سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا اور اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جدید ڈیجیٹل رابطوں کے ذریعے شمالی علاقوں کو ترقی اور ٹیکنالوجی کے نئے دور سے ہم آہنگ کر رہی ہے