Saturday, 18 April 2026, 04:45:35 am
 
بھارت آن لائن فراڈ کا مرکز بن گیا
March 19, 2026

بھارت آن لائن فراڈ اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے جرائم کا مرکز بن گیا ہے۔

اس امر کا انکشاف میٹا کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026ء کی پہلی ششماہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے ساتھ بھارت میں صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔

بھارت کو اے آئی ہب بنانے کے دعویدار وزیر اعظم نریندر مودی بھارتی عوام کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔

بھارتی جریدہ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت بین الاقوامی دھوکہ دہی کرنے والے نیٹ ورکس کے بڑے ہدف کے طور پر ابھر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فراڈ کرنے والے بھارتی گروہ سب سے زیادہ امریکہ اور بھارت میں صارفین کو نشانہ بناتے ہیں۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی ریاستی سرپرستی اور نا اہلی نے بھارت میں جرائم پیشہ گروہوں کی بھارتی عوام تک رسائی کو بے حد آسان بنا دیا ہے۔

بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی ابتر صورتحال نے نریندر مودی کا "شائننگ انڈیا" کا کھوکھلا نعرہ زمیں بوس کر دیا ہے۔